• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168903

    عنوان: نمازی ہونے اور بری عادتیں چھوڑوانے كے لیے كوئی طریقہ بتائیں

    سوال: میرے شوہر اور میرے بیچ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بے وجہ نااتفاقیاں ہیں ، میں کچھ اچھائی کے لیے کہتی ہوں تو و ہ برداشت نہیں کرتے، نماز کے لیے کہوں یا کسی عیب کو چھپانے کو کہوں تو وہ ناراض ہوجاتے ہیں، مجھ سے بات کرنا پسند ہی نہیں کرتے، ان کا روزگار بھی کافی سالوں سے کچھ خاص صحیح نہیں چل پارہاہے۔ براہ کرم، کوئی دعا/ وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر نمازی ہوجائیں اور بری عادتیں چھوڑ دیں اور مجھ سے بہتر سلوک کریں، ان کے روزگار کے لیے بھی دعا بتائیں۔ اللہ حافظ ۔

    جواب نمبر: 168903

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 684-625/L=07/1440

    آپ کو اگر اپنے شوہر کو نصیحت کرنی ہو تو حکمت، نرمی اور موقع کا لحاظ کرتے ہوئے نصیحت کریں اور ان کے حق میں دعائیں کرتی رہیں، نماز و تلاوت کا اہتمام کریں اور مغرب کی نماز کے بعد سورہ ”واقعہ“ کی تلاوت کا معمول بنالیں ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند