• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168821

    عنوان: خواب نظر آیا ہے کہ میں سفید اسلامی لباس میں ملبوس اپنی کار کے پاس کھڑا ہوں ...

    سوال: مجھے اس خواب کی تعبیر معلوم کرنا تھی، برائے مہربانی تعبیر سے مطمئن فرمائیں نوازش ہوگی،یہ پچھلے کچھ دنوں میں میری بہن کو تین مرتبہ یہ خواب نظر آیا ہے کہ میں سفید اسلامی لباس میں ملبوس اپنی کار کے پاس کھڑا ہوں اور انداز سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے میری مالی حالت امیروں کی طرح ہوگئی ہے ، ساتھ ہی مولانا اپنے خاندان کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے ، نیز والدہ کی مغفرت کے لئے دعا کے لئے درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 168821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:2003-477/sn=6/1440

     ما شاء اللہ اچھا خواب ہے، اتباع سنت کی طرف خوب دھیان دیں اور احکام شریعت پر سختی سے عمل کریں، ان شاء اللہ دونوں جہاں میں سرخروئی خاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند