• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168819

    عنوان: اگر حالت حیض میں صحبت كرلے تو اس كا کفارہ كیا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان اکرام و علماء عظام اس مسئلہ کے بارے میں عرض خدمت ہے کہ اگر عورت حالت حیض میں صحبت کیا تو کیا کفارہ واجب ہے صورت حال یہ ہے کہ ۳دن بعد خون آنا بند ہو گیا پہر ۴دن یا ۵دن تہوڑا خون آیا تو اس صورت حال میں کیا مسئلہ ہے

    جواب نمبر: 168819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 697-617/H=06/1440

    حالت حیض میں بیوی سے جماع کرنا حرام و گناہ ہے اس سے سچی پکی توبہ کرنا واجب ہے آئندہ بالکلیہ اجتناب کریں کفارہٴ مالی اگرچہ کچھ واجب نہیں مگر سچی پکی توبہ کے ساتھ اگر کچھ مالی صدقہ غرباء فقراء مساکین کو دیدیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند