• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168814

    عنوان: حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی پر ایران نے ایک مکمل فلم بنائی ہے اس کو دیکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: سوال نمبر 1 -حضرت یوسف علیہ السلام کی زندگی پر ایران نے ایک مکمل فلم بنائی ہے اس کو دیکھنا کیسا ہے رہنمای فرمائیں۔ سوال نمبر 2 -حضرت جی میں پاکستانی فوج میں 5 سال سے نوکری کر رہا ہوں ،ہماری تنخواہ سے ایک DSP فنڈ کی کٹنگ ہوتی ہے ، اس رقم پر ہمیں سال بعد کبھی 12فیصد اور کبھی 15 فیصد منافع ملتا ہے ، 300 ہر بندے کی کٹنگ ہوتی ہے جب کہ ہر جوان اپنی مرضی سے جتنا دل ہے اپنے DSP کی رقم بڑھا سکتا ہے ،اس پہ اسے ہر سال منافع ملے گا تو کیا ہم کو رقم جو سرکاری کٹنگ ہے وہ رکھنی چاہیے یا اس میں ہم کو زیادہ رقم جمع کروانی چاہیے ۔ تفصیلا آگاہ فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 168814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 696-674/H=07/1440

    جس طرح ایسی فلمیں بنانا جو انبیاء علیہم الصلاة والسلام اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تصاویر پر مشتمل ہوں، اشد حرام اور بڑا گناہ ہے، بلکہ اندیشہ کفر ہے۔ اسی طرح اس کو دیکھنا بھی ناجائز ہے، اس لئے کلی طور پر اس سے احتراز لازم ہے۔

    (۲) آپ کی تنخواہ کا جو حصہ جبراً قانونا حکومت کاٹتی ہے، اور پھر اس پر کچھ رقم بڑھا کر دیتی ہے، اس کا لینا جائز ہے، اور جو رقم اپنے اختیار سے آپ کٹوائیں پھر حکومت اس پر رقم بڑھا کر دے، تو تشبہ بالربا کی وجہ سے اس سے بھی احتراز کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند