• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168792

    عنوان: مالی پریشانیوں کا حل كیا ہے؟

    سوال: میں اپنی مالی حالت سے پریشان ہوں اور جب بھی کسی سے بات کرتاہوں تو لوگ کہتے ہیں کہ تم گھمنڈی ہو ، براہ کرم، اس کا حل بتائیں ، اس بات کے لیے اور کام کے لیے میں کئی عالموں سے بھی مل چکا ہوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا، اور حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 168792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 686-610/H=06/1440

    عام لوگوں کا کچھ کہنا تو زیادہ توجہ کے لائق نہیں ہے تاہم اگر آپ واقعةً گھمنڈی ہوں تو گھمنڈ کو چھوڑ کر اپنی اصلاح کی طرف متوجہ ہوں سچی پکی توبہ استغفار اور گناہوں سے اجتناب میں بہت سی پریشانیوں کا حل ہے حقوق کی ادائیگی نماز کی پابندی تلاوت و درود شریف کی کثرت جالب رزق ہے اللہ پاک تمام پریشانیوں سے نجات عطاء فرمائے سعادت دارین سے نوازے شرور و فتن سے محفوظ رکھے آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند