• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168783

    عنوان: وعظ ونصیحت كا طریقہ

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ایک آدمی جو کہ مسلمان ہے وہ ہماری مسجد کے بارے میں برا بھلا کہتا ہے اور اسے نقصان پہنچانے کے فراق میں رہتا ہے تو ہمارے امام صاحب نے انہیں سمجھایا کہ دیکھو مسجد اللہ کا گھر ہے ان سے محبّت کرو جس طرح تم مسجدے نبوی سے محبّت کرتے ہو اور خانے کعبہ سے محبّت رکھتے ہو اس مسجد کو نقصان پہنچانے کا مطلب ہے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کو نقصان پہنچانا کیوں کہ یہ سب اللہ کا گھر ہے ، کیا امام صاحب کی بات درست ہے یا نہیں؟ شریعت کی روشنی میں سمجھا ئیں اور اگر صحیح نہیں ہے تو کیا طریقہ ہے اسے سمجھانے کا ، بتا ئیں ۔

    جواب نمبر: 168783

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 687-611/H=06/1440

    حکمت، بصیرت، نرمی، شفقت سے تنہائی میں امام صاحب سمجھاتے رہیں آداب المساجد کی اجتماعی تعلیم کرتے رہیں مسجد کے ادب و احترام کی طرف وقتا فوقتا موقعہ بموقعہ توجہ دلاتے رہیں ان شاء اللہ اس سے فائدہ ہوگا اور عامةً مساجد کے ادب و احترام میں جو کوتاہیاں ہوتی ہیں ان کی اصلاح ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند