• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168523

    عنوان: بندش اور جادو میں كیا فرق ہے؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ بندش کسے کہتے ہیں ؟ اور جادو اور بندش میں کیا فرق ہے ؟

    جواب نمبر: 168523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:602-561/L=6/1440

    بندش اور جادو میں کوئی خاص فرق نہیں ہے ،عملیات کے ذریعہ عجیب وغریب افعال کا صدور ہونا یہ جادو کہلاتا ہے ،اگر ایسے افعال سے کسی چیز میں رکاوٹ پیدا کی جائے مثلاً تجارت وغیرہ میں تو اس کو عرف میں بندش کہتے ہیں ،گویا بندش خاص ہے اور جادو عام ہے ۔

    (قولہ: والسحر) ہو علم یستفاد منہ حصول ملکة نفسانیة یقتدر بہا علی أفعال غریبة لأسباب خفیة․ اہ(الدر المختارمع رد المحتار:1/134،ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند