• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168460

    عنوان: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا

    سوال: ہم نے ایک خواب دیکھا کہ باڑھ آئی ہے سارے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر بھاگنے لگے اسی وقت ہم بھی بھاگ رہے ہیں جاتے جاتے کچھ دوری پر انجان جگہ نکل کر ایک جھوپڑی میں آگے رات گزار کر صبح ہو گئی پھر کسی نے ہم سے آکر کہا کہ اللہ کے رسول تمہیں بلا رہے ہیں پھر ہم ان کے پاس گئے انہوں نے ہم سے کہا کہ کیا پریشانی ہے ہم نے کہا کہ میرے سر میں بہت درد رہتا ہے پھر انہوں نے ہمارے سر کو پکڑ کر دم کیا اور کہا کہ جاؤ اب درد نہیں ہوگا اور کہا کہ دوبارہ ضرورت پڑے تو آجانا میرا پاس ہی میں گھر ہے ۔ دوسرے روز ہم نے پھر خواب دیکھا کہ ایک آدمی ہمیں دوڑا رہا ہے اور ہم بھاگتے بھاگتے ایک جگہ آگے اور وہاں پر کچھ لوگ جمع تھے اور ہم اسی میں اندر جاکر ایک کمرہ تھا اسی میں ہم چھپ گئے اور اس کمرے میں ایک قبر تھی قبر کے پاس کچھ لوگ تھے ہم نے پوچھا یہ کس کی قبر ہے انھوں نے بتایا اللہ کے رسول کی قبر ہے تھوڑی دیر ہم وہاں رکے پھر ہم وہاں سے چلے گئے ۔ ان دونوں خوابوں کی تعبیر ہمیں بتائیں مہربانی ہوگی ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔

    جواب نمبر: 168460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 523-446/sn=6/1440

    دونوں خواب ماشاء اللہ اچھے ہیں، ان میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے لگاوٴ اور انس کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے، بس آپ سنتوں کا اہتمام کریں اور تمام امورِ حیات میں احکام شرعیہ کو ملحوظ رکھیں، ان شاء اللہ دونوں جہاں میں سرخ روئی حاصل ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند