• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168453

    عنوان: اگر نیاز وغیرہ كی دعوت قبول نہ كرنے سے كسی كا دل دكھے تو كیا كرنا چاہیے؟

    سوال: آپ سے گذارش یہ ہے کہ ہمارے بہت نزدیکی رشتہ دار ہیں جو الگ خیال رکھتے ہیں جو اکثر نیاز کا کھانا اورعید میلاد النبی کے دن کھانے کی دعوت دیتے ہیں جس کا شریعت سے کوئی لینا دینا نہیں ، اس معاملے کیا کیا جائے؟ منع کرنے پر ان کا دل دکھتاہے اور جانے سے شریعت کا حکم ٹوٹتاہے تو آپ سے گذارش ہے کہ شریعت کی روشنی میں اس کا حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 168453

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 589-524/M=06/1440

    نیاز (فاتحہ) کرانا اور عید میلاد النبی منانا شرعاً ثابت نہیں، ایسے کھانوں کی دعوت قبول کرنے سے معذرت کر دینی چاہئے، اور حسب موقع و استطاعت ایسی چیزوں پر نکیر بھی کرنی چاہئے اور اس کا خیال نہ کرنا چاہئے کہ منع کرنے سے ان کا دل دکھے گا کیونکہ کسی کا دل دکھانا مقصود نہیں، مقصد شریعت پر عمل کرنا ہے اور شریعت پر عمل کرنے سے کسی کا دل دکھتا ہو تو اس کی پرواہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند