متفرقات - دیگر

England

سوال # 168373

میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست نے جھوٹ بولا ،کہتا ہے کہ میری بیوی مر گئی ہے ۔ اس کو قبرستان میں دفن کر دیا ہے ۔سب کو افسوس ہوا ، لوگوں نے فاتحہ خوانی کی،دعا کی، مجھے آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ اس سے نکاح تو نہیں ٹوٹا ۔ طلاق تو نہیں ہوئی؟ وہ میاں بیوی اکھٹے رہ رہے ہیں ۔

Published on: Feb 10, 2019

جواب # 168373

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 471-390/D=06/1440



” بیوی مرگئی“ کہنے سے نکاح نہیں ٹوٹا؛ البتہ دوست کا اس طرح جھوٹ بولنا سخت گناہ ہے جس سے توبہ استغفار کرنا واجب ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات