متفرقات - دیگر

Saudi Arabia

سوال # 168371

ذی الحجہ 1439سے پہلے ہماری چھوٹی بھاؤج کے خواب میں ہمارے مرحوم والدین آکر کہتے ہیں کہ تم دونوں بھائی مل کر کیوں نہیں دو سو(200) آدمیوں کو کھانا کھلاتے ہو ؟ ہماری دو بہنیں ہیں، اور ہم دو چھوٹے بھائی ہیں، بہنوں کے بعد میں ہی بڑا ہوں، اور میں سعودی عرب میں ملازمت کرتاہوں، چھوٹا بھائی سیدام تلوقہ (گلبرگہ ضلع) میں کے اسپتال میں لیب ٹیکنیشن ہیں اور ہماری چھوٹی بھاؤج بھی سرکاری پرائمری اسکول (اردو میڈیم) سیدام میں ٹیچر ہے، آپ سے درخواست ہے کہ خواب کی تعبیر بتائیں۔

Published on: Feb 10, 2019

جواب # 168371

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 572-516/M=06/1440



آپ لوگ ، مرحوم والدین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کا اہتمام کریں، فقراء و غرباء کو کھانا کھلاکر یا صدقہ خیرات کرکے یا دیگر کارخیر کے ذریعہ، مرحوم والدین کو ثواب پہونچاتے رہیں۔ خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات