متفرقات - دیگر

India

سوال # 168331

میں اپنے بڑے بیٹے کو عالم بنانا چاہتاہوں اس نیت سے کہ ہمارے لیے ذریعہ آخرت بنے اور اللہ کے دین کو پھیلائے، میں چاہتاہوں کہ وہ اردو عربی انگلش فارسی ان سارزبانوں میں مہارت حاصل کرے تاکہ اچھے سے قران وحدیث کو سمجھ سکے، ابھی وہ چار سال کا ہے تو آپ سے مشورہ کرنا ہے کہ اس کی تعلیم کیسے شروع کی جائے؟ ابھی تووہ ایک ٹائم مدرسہ جاتاہے اور ایک ٹائم اسکول جاتاہے، براہ کرم، جواب دیں۔

Published on: Feb 10, 2019

جواب # 168331

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 567-513/M=06/1440



آپ کی نیت و جذبہ نیک ہے اللہ تعالی اسے قبول فرمائے اور بچے کو عالم باعمل اور دین کا داعی و خادم بنائے۔ (آمین) پہلے اس کو ناظرہ پڑھوائیں اس کے بعد حفظ قرآن کرائیں اور پھر عالمیت کرائیں، تاکہ دینیات ، اسلامیات سے پہلے اچھی طرح واقفیت ہو جائے اور عقائد و اخلاق درست ہو جائیں پھر اس کے بعد انگلش وغیرہ پڑھائیں، اور اس کی خوب نگرانی رکھیں اور اچھی تربیت کرتے رہیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات