• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168327

    عنوان: خواب میں خود كو ننگا نہاتے دیكھنا

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ میں گلی میں ننگا نہا رہاہوں اور لوگوں سے شرم بھی محسوس کررہاہوں۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 168327

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 565-511/M=05/1440

    خواب میں برہنگی (ننگاپن) دیکھنا صالح شخص کے لئے خیر اور نیکی کی علامت ہے اور مفسد و برے شخص کے لئے ، بدی و رسوائی کی دلیل ہے۔ آپ کا شرم محسوس کرنا، حیاء اور خیر کی نشانی ہے، اللہ تعالی خواب کی بھلائی نصیب کرے۔ سنت و شریعت پر عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند