• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168310

    عنوان: كیا ہر كسی كی دعوت قبول كرلینی چاہیے ؟

    سوال: واجابة الدعوہ دعوت کو قبول کرو تو کیا جیسی بھی دعوت ہو چپ چاپ قبول کر لینی چاہئے ؟یا تحقیق کرلیں کہ آیا یہ حلال ہے یا حرام ؟مکمل تفصیل سے بیان فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا

    جواب نمبر: 168310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 689-551/B=05/1440

    دعوت قبول کرنے سے مراد جائز و حلال دعوت ہے۔ اگر دعوت کرنے والے کی کمائی میں کوئی شک ہے تو تحقیق کے بعد قبول کرنی چاہئے۔ حرام مال کھانے سے قرآن میں اللہ نے منع فرمایا ہے۔ اگر کسی کی کمائی کا کل حصہ یا اکثر حرام ہے تو اس کی دعوت قبول کرنا جائز نہیں اور اگر کل آمدنی یا اکثر آمدنی حلال ہے تو اس کی دعوت قبول کرنا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند