• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168239

    عنوان: لڑکیوں کی شادی میں سہولت و تعاون کے پیش نظر ایک یوجنا كے بارے میں

    سوال: حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی شادی میں سہولت و تعاون کے پیش نظر ایک یوجنا چلائی گئی ہے جس میں کسی پوسٹ آفس یا سینٹر بینک کے اندر لڑکی کے نام سے سکنّیا سمردھی یوجنا ،، ،، اکاؤنٹ کرکے چودہ سال تک ہر سال ایک ایک ہزار روپیے جمع کرنے ہوتے ہیں اور جب لڑکی کی عمر 18 سال ہوجائے اور اس کی شادی ہورہی ہو تو جمع شدہ رقم پر ایک خطیر رقم تقریبا تین چار لاکھ کا اضافہ کرکے حکومت دیتی ہے ۔ اس یوجنا کے چند شرائط (1) ابتداء میں تو اس کیلئے والدین کے دستخط لگتے ہیں لیکن شادی کے وقت لڑکی کا دستخط ہی سے روپیے ملیں گے ۔ (2) کسی سال 1000روپیے نہیں جمع کر سکا تو اگلے سال اس رقم کے ساتھ لیٹ فیس 50 روپیے بھی دینے ہوتے ہیں ۔ (3) ایک شخص زیادہ سے زیادہ اپنے دوہی لڑکی کا اس یوجنا میں اکاؤنٹ کھولواسکتاہے ۔ (4) اگر اس دوران لڑکی مرجاتی ہے یا کسی دوسری ملک میں رہائش اختیار کرلیتی ہے یا سالانہ 1000 ہزار روپیے جمع نہیں کرسکتی ہے تو ہر صورت میں اصل رقم کے ساتھ کم مقدرا میں اضافی رقم بھی ملتاہے ۔ (5) اس کھاتہ کو مدت مقررہ سے پہلے عام حالت میں بند نہیں کیا جاسکتاہے اور نہ وقت مقررہ سے قبل اس میں سے رقم نکالاجاسکتاہے ۔ اب دریافت یہ ہے کہ کیاموجودہ حالات میں جہاں لڑکی کی شادی ایک بڑی آفت و مصیبت بنی جارہی ہے ،حکومت کے اس یوجنا سے استفادہ کیا جاسکتاہے ؟ اللہ تعالیٰ آپ تمام حضرات کو جزاء خیر عطاء کرے آمین۔

    جواب نمبر: 168239

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 465-394/D=06/1440

    صورت مسئولہ میں جو شکل ذکر کی گئی ہے وہ سودی معاملہ کی قبیل سے ہے، اور سودی معاملہ جائز نہیں ہے، لہٰذا اس طرح کی اسکیم میں شرکت سے بچا جائے۔ أحل اللہ البیع وحرّم الربوٰا ۔ (البقرة: ۲۷۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند