• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 168172

    عنوان: ہم خواب دیکھا کہ ہمارے خالہ زاد کے بغل میں ایک خوبصورت نومولود بچہ لیٹا ہوا ہے ...

    سوال: ہم خواب دیکھا کہ ہمارے خالہ زاد کے بغل میں ایک خوبصورت نومولود بچہ لیٹا ہوا ہے جسے دیکھ ہم بہت زیادہ خوش ہورہے ہیں، پھر ہم نے اس بچے کو گود میں اٹھایا اور اس کے کانوں میں اذان اور اقامت کہی تبھی اچانک ہمیں خیال آیا کہ یہ لڑکی تو غیرشادی شدہ ہے انکاتو نکاح ہی نہیں ہوا ہے پھر یہ بچہ کیسے ؟ اس خیال کے آتے ہی ہم خواب میں بہت غمگین ہو جاتے ہیں۔ اس خواب کی تعبیر جلد ازجلد ارسال فرمائیں۔ عام طور پر ہمیں خواب نظر نہیں آتے یہ خواب ہمیں تقریباً ۳سال کے بعد آیا ہے ۔

    جواب نمبر: 168172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 538-460/L=05/1440

    آج کل جو بے پردگی کا ماحول عام ہوتا جارہا ہے خواب میں اسی طرف اشارہ ہے آپ اپنے گھر میں بھی پردہ کا اہتمام کرائیں اور جاننے والوں کو بھی اس کی تلقین کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند