• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167744

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ بازار سے دو دودھ کے پیکٹ لا رہا ہوں جس میں سے ایک گر کے پھٹ جاتا ہے

    سوال: خواب میں دیکھا کہ بازار سے دو دودھ کے پیکٹ لا رہا ہوں جس میں سے ایک گر کے پھٹ جاتا ہے اور دودھ بکھر جاتا ہے دوسرے خواب میں دیکھا کہ ہم فٹبال کھیل رہے ہیں اور ایک بھورے رنگ کا کتا آتا ہے اور فٹبال کو پنچ یا دانت مار کے پھاڑ دیتا ہے ۔ براہ کرم تعبیر بتا دیجیے ۔

    جواب نمبر: 167744

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 475-414/H=05/1440

    خواب نمبر (۱) کی تعبیر یہ ہے کہ علمی کوتاہی ہے ۔ اور نمبر (۲) خواب کی یہ تعبیر ہے کہ عملی کوتاہی اور حب دنیا کی زیادتی ہے یہ تو تعبیر ہے آپ کو اصلاح کی طرف توجہ کرنا چاہئے ہر کام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں ہر گناہ کو چھوڑنے میں سعی بلیغ کرتے رہیں اور اس کی سہل صورت یہ ہے کہ کسی متبع سنت شیخ کامل سے اصلاحی تعلق مضبوط کرلیں اور ان کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند