متفرقات - دیگر

India

سوال # 167683

میرے ایک دوست نے خواب دیکھا کہ ہم دونوں کویت گئے ہیں کام کے سلسلے میں اور ایک بازار میں ہم دونوں ریڑی پہ گوشت بیچ رہے ہیں اور میں گوشت کاٹ کر بیچ رہا ہوں اور وہ سامنے کھڑا ہے اور ریڑی کے پیچھے گھنے جنگل ہیں اور ٹھوڑا آگے ایک مرد کی لاش زمین پہ پڑی ہے اور ایک عورت اس کے سرہانے کھڑی دعا کر رہی ہے اور اسی کے قریب میں ایک اور لاش ہے جسے کچھ عیسائی لوگ نوچ کر کھا رہے ہیں یہ سب کچھ دیکھ کر ہم ڈر سے روم پہ آتے ہیں اور بلڈنگ کی کی چھت سے جب نیچے دیکھتے ہیں تو وہا کچھ عیسائی لوگ کسی لاش کا گوشت کانٹ رہے ہیں۔ اس کی تعبیر جلدی بتا دیں
میرے دوست نے جب سے یہ خوآب دیکھا ہے بہت پریشان ہے مجھے بھی یہ کچھ عجیب سا لگا۔اور ہم دونوں مکہّ مکرمہ میں کام کرتے ہیں۔

Published on: Jan 10, 2019

جواب # 167683

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 558-437/B=05/1440



اس خواب سے اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دوست خلاف شرع کسی کام میں مبتلا ہیں۔ انہیں چاہئے کہ خلاف شرع کام سے باز آئیں ۔ سچی پکی توبہ کریں۔ ایسی مقدس جگہ میں رہ کر نیک خیالات پیدا کریں اور نیک کام میں لگیں صحیح اور سچے مسلمان بن جائیں۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات