• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167676

    عنوان: درہم قرض میں دیئے مگر واپسی كے وقت ڈالر ریٹ بڑھنے كی وجہ سے روپے كی قدر میں كمی آئے گی تو واپسی میں كتنی رقم لی جائے گی؟

    سوال: میں نے ایک سال قبل ایک بندہ سے 25ہزار درہم ادار لیئے تھے جس کی پاکستانی روپے میں مالیے سات لاکھ 50 ہزار بنتی تھی اب ایک سال بعد وہ بندہ اپنی تقم مانگ رہا ہے چونکہ ڈالر مہنگا ہونے سے روپے کی قدر میں کمی آچکی ہے تو اب 25ہزار درہم 9لاکھ 50 ہزار روپے کے بنتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اب اس کی واپسی کیسے کی جائے کیوں کہ اگر اب مجھے دو لاکھ کا تاوان ہو رہا ہے ؟

    جواب نمبر: 167676

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:369-319/sd=4/1440

    آپ نے پچیس ہزار ڈالر قرض لیے تھے ، تو پچیس ہزار ڈالر ہی واپس کرنے ہوں گے خواہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آگئی ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند