• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167608

    عنوان: کیا از روئے شرع بچے کو تعویذ پہنانا درست ہے؟

    سوال: کیا از روئے شرع بچے کو تعویذ پہنانا درست ہے؟ تعویذ کے بارے میں شریعت کیا کہتی ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 167608

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 539-428/B=04/1440

    اگر تعویذ کفریہ اور شرکیہ کلمات سے پاک و صاف ہو ۔ تعویذ میں صرف قرآنی آیات یا احادیث نبویہ ہوں یا دعاء وغیرہ ہو تو ایسا تعویذ لکھنا اور بچوں کو پہنانا درست ہے ۔ ابوداوٴد شریف میں ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بڑوں کو دعا کا پڑھنا سکھاتے تھے اور بچوں کو تعویذ بناکر ان کے گلے میں لٹکا دیتے تھے۔ ملاحظہ فرمائیں (ابوداوٴد: ۲/۹۷) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند