متفرقات - دیگر

India

سوال # 167557

میری بیوی نے شادی سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں اسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا، انہوں نے بھی میری بیوی سے پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ جلد ہی تمہاری شادی ہوجائے گی، نیک اور صالح اولاد کی خوشخبری بھی سنائی ، ان کے ساتھ سایہ کی طرح کوئی چیز تھی جو صاف دکھائی نہیں دی ، براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

Published on: Dec 31, 2018

جواب # 167557

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:364-299/SN=1440



ماشاء اللہ خواب بہت اچھا ہے، اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ وہ اپنی زندگی میں اتباع سنت کی طرف خوب دھیان دے، ان شاء اللہ دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوگی۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات