متفرقات - دیگر

India

سوال # 167418

دو دوست ہیں دونوں چاہتے ہیں کہ کوئی لڑکی ان سے محبت کرے گرچہ وہ جانتے ہیں کہ گناہ ہے لیکن ان کو کوئی مل نہیں رہی ہے تو اس میں سے ایک دوست نے خواب میں دیکھا کہ وہی دونوں آپس میں باتیں کرتے ہیں کہ کوئی لڑکی ہمیں پسند نہیں کرتی کہ اچانک دو خوبصورت لڑکیاں چمکتی ہوئی آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہم دونوں آپ دونوں کے لئے ہیں۔ پھر ہم دونوں ایک ایک کو لے کر چلے جاتے ہیں برائے مہربانی اس کی تعبیر جلدی سے بتا دے تاکہ گناہ سے بچ سکیں۔

Published on: Dec 23, 2018

جواب # 167418

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 355-258/SN=04/1440



اس دوست نے جو کچھ دیکھا ہے یہ پراگندہ خیالات ہیں؛ بیداری میں جو چیزیں زمین میں گونجتی ہیں بسااوقات وہی چیزیں خواب میں بھی دکھائی دیتی ہیں، اس طرح کے خواب کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی، بہرحال آدمی کو چاہئے کہ اپنے خیالات پاکیزہ رکھے، غلط اور معصیت کے کام نہ کرے اور نہ دل سے سوچے، فارغ اوقات میں سیرت، صحابہ اور بزرگوں کے سوانح نیز دیگر دینی کتابیں پڑھنے اور ذکر واذکار میں لگنا چاہئے، اس میں دنیا وآخرت کی بھلائی ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات