• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167368

    عنوان: نیلامی میں بولی لگانے سے روكنے كے لیے پیسے دینا یا لینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخض نیلامی میں جب بھی جاتا ہے ہر بولی وہ خرید لیتا ہے تو لوگ اس کو کچھ رقم سے نیلامی سے رکنے پر راضی کرتے ہیں کہ آپ دس لاکھ لے لیں اور کوئی بھی بولی نہ لگائیں تو وہ رقم وصول کر کے چلا جا تا اس طرح اس کو رقم کے دیکر نیلامی سے روکنا اور اسکا رقم لیکر نیلامی سے رکنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 167368

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 416-388/M=04/1440

    ہر خریدار کو بولی لگانے کا حق ہے، کسی کو بولی لگانے سے روکنے کے لئے پیسے دینا لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند