• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167299

    عنوان: مساجد كے نام ركھنے كا سلسلہ كب سے شروع ہوا؟

    سوال: کیا نبی (ص) اور صحابہ کرام کے زمانہ میں مسلمانوں کی مساجد کے نام رکھے جاتے تھے ؟ اگر نہیں، تو یہ نام رکھنے کا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟

    جواب نمبر: 167299

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 308-260/D=04/1440

    تعارف اور پہچان کے لئے کسی محلہ قبیلہ یا شخص کی طرف مسجد کی نسبت کرنے میں حرج نہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی مسجد قبا اور مسجد بنی عبد قیس وغیرہ ناموں سے مسجدیں منسوب تھیں اسی طرح مسجد نبوی مدینہ منورہ میں اسی نام سے منسوب ہے اور طائف میں مسجد حلیمہ ( جو حلیمہ سعدیہ کے نام سے منسوب ہے) اور مسجد ابن عباس موجود ہیں اس طرح بیشمار مساجد صحابہ کرام تابعین بزرگان دین اور مشائخ کے ناموں سے تعارف اور پہچان کے لئے منسوب چلی آرہی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند