• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167227

    عنوان: خواب میں ہونے والے بچّے کو دیکھنا

    سوال: (1) میری اہلیہ حاملہ ہے اور میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے لڑکا ہوا ہے جو بہت خوبصورت بھی ہے ، برائے مہربانی تعبیر فرما دیں۔ (2) دورانے حمل کیا عمل کرنا چاہیے ؟

    جواب نمبر: 167227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 296-253/D=04/1440

    (۱) لڑکا ہو یا لڑکی دونوں انعام خداوندی ہے کتابوں میں لکھا ہے کہ کسی کی بیوی حاملہ ہو اور اس شخص نے یہ خواب دیکھا کہ اس کے یہاں لڑکا پیدا ہوا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ لڑکی پیدا ہوگی، واللہ اعلم ۔

    (۲) عبادت کا اہتمام رکھیں شوہر اور بیوی دونوں ، گناہوں سے ہر طرح بچنے کی کوشش کریں اور یہ دعا کثرت سے پڑھیں : رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا (74)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند