• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167111

    عنوان: انشورنس کمپنی یا بینک کا کلکشن (رقم جمع کرنے) کی ملازمت

    سوال: حضرت سوال یہ معلوم کرنا ہے کہ انشورنس پر گاڑی نکلنے کے بعد قسطوں کے پیسے لوگوں سے وصول کرنے کے لیئے کمپنی یا بینک کلکشن کرنے والے لڑکوں کو ملازمت پر رکھتی ہے یہ اجرت و ملازمت کس درجہ کی ہے ؟ آیا کہ جائز یا ناجائز ہے ؟ مجھے ایک جگہ نوکری ملنے کے کی امید ہے کیا میں وہ کروں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 167111

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 383-35/H=3/1440

    کلکشن (رقم وصول کرنے اور جمع کرنے) کی ملازمت بھی تو انشورنس کمپنی اور بینک ہی کی ملازمت ہوگی کہ جس میں سود و قمار کے تعاون کی نوبت آئے گی اور اس سے بچنے کی بظاہر کوئی صورت نہیں پس اِس ملازمت کا اختیار کرنا بھی جائز نہیں اس کے علاوہ بے غبار حلال کوئی ذریعہ آمدنی کا تلاش کریں ان شاء اللہ تعالی نصرت و مدد اللہ پاک کی طرف سے ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند