• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166397

    عنوان: مومن اور مسلم میں كیا فرق ہے؟

    سوال: سوال: مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے ؟قرآن و حدیث کی روشنی میں بتلا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-182/M=2/1440

    موٴمن ، ایمان والے کو کہتے ہیں اور ایمان تصدیق قلبی کا نام ہے جو باطنی کیفیت ہے اور مسلمان ، اسلام پر چلنے والے کو کہتے ہیں اور اسلام اعمال ظاہری کا نام ہے۔ اور دونوں کا اطلاق ایک دوسرے پر بھی ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند