• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166363

    عنوان: کیا جبریلِ امین اور مقرب فرشتے ، سوائے انبیاء کے تمام انسانوں سے افضل ہیں ؟

    سوال: کیا جبریلِ امین اور مقرب فرشتے ، سوائے انبیاء کے تمام انسانوں سے افضل ہیں ؟

    جواب نمبر: 166363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 144-77/SN=2/1440

    جی ہاں! جبریل امین اسی طرح دیگر جتنے فرشتہ رسول ہیں جیسے حضرت اسرافیل حضرت عزائیل ، وہ انبیائے کرام کے علاوہ دیگر تمام انسانوں سے افضل ہیں۔ شرح عقائد نسفی میں ہے: ورسل البشر أفضل من رسل الملائکة ورسل الملائکة أفضل من عامة البشر، وعامة البشر أفضل من عامة الملائکة (شرح عقائد، ص: ۴۰۳، ط: بشری) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند