• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166287

    عنوان: كیا خلائی مخلوق کی موجودگی ممکن ہے ؟

    سوال: کیا شرعی طور پر خلائی مخلوق کی موجودگی ممکن ہے ؟ میرے اس سوال سے مراد فرشتے ، جنات،حور،غلمان، جنت، دوزخ اور اسی نوع کی دوسری نوری یا ناری مخلوق سے نہیں ہے بلکہ کسی معادی مخلوق سے ہے جو جسم رکھتی ہو پھر بھلے وہ وائرس اور جراثیم کی طرح خوردبینی مخلوق ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ آج کل یہ بات بہت کی جارہی ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی بڑی کائنات میں صرف زمین پر ہی زندگی موجود ہو باقی پوری کائنات خالی پڑی ہو اور اتنی بڑی کائنات میں صرف انسان ہی اکیلا ہو کسی نہ کسی سیارہ پر کوئی نہ کوئی مخلوق ضرور موجود ہوگی اب اس کی ہیت ہوسکتا ہے کہ ہماری زمین پر موجود زندگی سے یکسر مختلف ہو۔ یاد رہے کہ یہ ساری باتیں نوری یا ناری مخلوق کے متعلق نہیں بلکہ کسی معادی مخلوق کے متعلق کی جاتی ہیں۔ کیا اسلام اس نکتہ پر کوئی روشنی ڈالتا ہے ؟ آپ کے جواب کا بڑی شدت سے انتظار رہے گا۔

    جواب نمبر: 166287

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:179-224/sd=3/1440

     اسلام میں جس طرح تعیین و صراحت کے ساتھ اس کی تفصیلات کا ذکر نہیں ہے ، اسی طرح اسلام صراحتا اس کی تردید بھی نہیں کرتا ہے ، باقی یہ بحث غیر ضروری ہے ، ہم جن چیزوں کے مکلف نہیں ہیں، اُن میں اپنا وقت صرف نہیں کرنا چاہیے ، ضروری اور مفید کاموں کو لگنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند