• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166237

    عنوان: کام انجام دینے میں کوتاہی اور اس کا تدارت

    سوال: میں متحدہ عرب امارات سے احمد ہوں، میں بیس سال سے یہاں رہتاہوں، ہر دو سال میں میری ملازمت ختم ہوجاتی ہے یا تو استعفی دینا پڑتاہے یا پھر مجھے نکال دیاجاتاہے، جب کہ میں اپنی حدتک بہت زیادہ محنت کرتاہوں، نیز میرے کام کی حوصلہ افزئی بھی بہت ہوتی ہے۔ میں تھک چکا ہوں، میں اپنی غلطیوں کی اصلاح کرنے کی کوشش کرتاہوں شریعت اور محنت دونوں کے اعتبار سے، مگر ابھی تک میں بے روزگار ہوں ، 1980ء میں مجھ سے ایک غلطی ہوئی تھی کہ میں نے بی ٹی ریزرویشن کی بنیاد پر انجینئرنگ کی سینٹ نکال لی تھی ، لیکن میرا تعلق بی سی ایم سے بھی ہے، نیز 1980ء میں ہم اس قدر غریب تھے کہ فیملی میں ایک شخص کمارہا تھا اور بقیہ آٹھ لوگوں کا اس پر انحصار تھا، نیز ہمیں سال میں ایک مرتبہ نیا کپڑا ملتا تھا ، لیکن میرے اندر انجینئر ہونے کا شدید جذبہ تھا۔ اس بارے میں مجھے آپ کی مدد اور رہنمائی کی ضرورت ہے، میں کیسے اس صورت حال سے نجات پاؤں؟ اللہ حافظ

    جواب نمبر: 166237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-172/H=2/1440

    جو غلطی ہوگئی اس پر توبہ استغفار کریں۔ اور اصول ضابطہ میں اُس کا جو کچھ تدارک ضروری ہو اُس کو اختیار کریں آئندہ کارہائے مفوضہ کو صحیح صحیح انجام دینے میں پوری کوشش صرف کریں دیانت وامانت کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں اعمال صالحہ کرتے رہیں گناہوں سے بچتے رہنے کو لازم پکڑ لیں ہر نماز کے بعد اول و آخر تین تین دفعہ درود شریف اور درمیان میں تین مرتبہ سورہٴ قریش پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سونے سے قبل اور سوکر اٹھنے کے بعد ضروریات و وضوء سے فارغ ہوکر کرلیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند