• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166190

    عنوان: کیا امام کو حاکمانہ انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کرنا ازروئے شرع درست ہے ؟

    سوال: برائے مہربانی اس کا جواب جلد مطلوب ہے ؟ سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں ۔ (1) فرض نماز داخل مسجد پڑھنا بہتر ہے یا خارج مسجد پڑھنا بہتر ہے یعنی مسجد کے صحن میں؟ (2) امام کی اطاعت مقتدیوں پر ضروری ہے یانہیں؟ (3) کیا امام کو حاکمانہ انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کرنا ازروئے شرع درست ہے ؟

    جواب نمبر: 166190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:214-190/L=2/1440

    (۱) داخل ِ مسجد پڑھنا بہتر ہے تاہم اگر صحنِ مسجد میں جماعت ادا کی جائے اور امام محاذی محراب وسطِ صف میں کھڑا ہو تو اس کی بھی گنجائش ہے۔(۲،۳) امام مقتدیوں پر حاکم نہیں ہے ؛اس لیے امام کے لیے کسی مقتدی کو حاکمانہ انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کرنا درست نہیں ،اسی طرح مقتدیوں پر امام کی اطاعت واجب نہیں ؛تاہم مقتدیوں کو امام کے مرتبہ کا لحاظ کرتے ہوئے مباح وجائز امور میں اس کی اطاعت کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند