• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166159

    عنوان: محض شک و افواہ کی وجہ سے کسی چیز کو حرام سمجھنا؟

    سوال: مجھے یہ جاننا تھا کہ کیسے پتا کریں کہ ہمارے باہر کے کھانے میں کس چیز میں خنزیر کی چربی کا استعمال ہورہاہے؟ اور ڈیری ملک میں کیا یہ موجود ہے؟

    جواب نمبر: 166159

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 185-159/M=2/1440

    کسی بھی چیز کے بارے میں جب تک یقین و تحقیق شرعی سے معلوم نہ ہو کہ اس میں حرام چیز (خنزیر کی چربی وغیرہ) ملی ہوئی ہے اس وقت تک اس پر حرام ہونے کا حکم نہیں لگایا جاسکتا، جب ہمیں تحقیق نہیں ہے کہ باہر کی چیز میں یا ڈیری ملک وغیرہ میں خنزیر کی چربی ملی ہوئی ہے تو محض شک و افواہ کی وجہ سے اس کو حرام نہیں سمجھیں گے اور بلاوجہ کسی چیز کے بارے میں حرام کا شبہ نہ کریں ہاں اگر آپ اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرلیں یا شرعی شہادت سے معلوم ہو جائے کہ فلاں چیز میں خنزیر کی چربی ملی ہوئی ہے تو ا س کے استعمال سے اجتناب لازم ہے۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند