• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166119

    عنوان: خواب میں والد مرحوم کو دیکھنے کی خوہش

    سوال: میرے والد کا انتقال ہوگیاہے، میں والد صاحب کو خواب میں دیکھنا چاہتاہوں، براہ کرم، کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 166119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 216-173/H=2/1440

    خواب میں دکھائی دینا اختیاری نہیں بعض مرتبہ دکھائی نہ دینا مصلحت اور دکھائی دینا خلاف مصلحت ہوتا ہے آپ باوضوء سونے سے قبل سورہٴ تکاثر گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف گیارہ گیارہ دفعہ پڑھا کریں۔ اور ہر نماز کے بعد سورہٴ الم نشرح ایک مرتبہ پڑھ کر دعاء کر لیا کریں اور کثرت سے والد مرحوم کو ثواب پہونچاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند