• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 166116

    عنوان: جانوروں کے فضلات اور کچرے سے بنی ہوئی گیس سے کھانا پکانا

    سوال: کیا بائیو گیس حلال ہے یا حرام؟کیا ہم کھانا وغیرہ پکانے کے لیے پیٹرولیم گیس کے بجائے اس بائیو گیس کا استعمال کرسکتے ہیں؟ بائیو گیس عام طورپر جانور کے فضلات اور کھانے کے کچڑے سے بنایا جاتاہے، براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 166116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 214-171/H=2/1440

    اگرچہ وہ (بائیو) گیس جانوروں کے فضلات اور کھانے کے کچرے سے بنائی جاتی ہو پھر بھی اس گیس سے کھانا وغیرہ پکانا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند