Q. میں ایک سوال پوچھنا چاہتاہوں۔ ہماری بستی ککشی میں مسلمانوں کی دلی ، آپسی محبت کو بڑھانے او رآپس کے اختلافات کو دور کرنے کی غرض سے اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی غرض سے ایک شہر مسلمان کمیٹی بنائی گئی ہے، جس کمیٹی میں قوم کے سبھی طبقوں سے چند اشخاص کو لیا گیا ہے جو کہ اپنے اپنے طبقوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر شہر کمیٹی نے پورے شہر کے کھانے کا اہتمام اور انتظام کیا اوراس کام میں جو بھی خرچہ آیا اس کو قوم کے چند حضرات نے مل کر خوشی خوشی چکایا (گویا چند حضرات نے ملاکر دعوت کی)۔ اس پروگرام کا مقصد مسلمانوں کے آپسی اختلافات کو دور کرنا اور غیرقوم کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہم سبھی آپس میں ایک ہیں اور ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ بھی ہے کہ کسی کسی موقع پر پوری قوم ساتھ مل کر کھانا کھا لے تاکہ ہمارے درمیان ایک دلی محبت باقی رہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دینے کی تکلیف کریں کہ یہ پروگرام صحیح ہے یا غلط ہے؟