• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165851

    عنوان: كسی چیز كا انكار كرتے ہوئے اللہ كا تصور آنا

    سوال: کوئی شخص وساوس کے آنے پر کسی چیز کے بارے میں یوں کہے کہ ”(وہ چیز)نہیں ہے “اور اس چیز کے ساتھ لفظ ”اللہ“ کا تصور آجائے ، حالانکہ دل میں صرف اس چیز کی نفی کا خیال ہو تو کیا اس صورت میں کفر ہوگا؟

    جواب نمبر: 165851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:122-103/sd=2/1440

     جی نہیں ! محض وسوسے سے کفر کا حکم نہیں لگتا،دل میں کھٹک کا پیدا ہونا خود اس بات کی دلیل ہے کہ ایسے وسوسے کو بھی غلط سمجھا جارہا ہے ،یہ تو ایمان کی دلیل ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند