• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165637

    عنوان: یتیم بچیوں کا خاندان کیا ہے؟

    سوال: اگر کوئی شخص اپنی کفالت میں لئے ہو ئی یتیم بچیوں کی شادی کے لئے زکواة اکھٹی کرلے اور وہ پیسہ وہ ان کے ملک میں دے دے اور اسی طرح بینک سے جو اضافی سود ملتا ہے وہ بہی ان کے کھاتوں میں جمع کرتارہے تو کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 165637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 134-294/H=3/1440

    (۱) یتیم بچیوں نے شخص مذکور فی السوال کا کچھ رشتہ ہے یا نہیں اگر ہے تو کیا ہے؟

    (۲) یتیم بچیوں کا خاندان کیا ہے؟

    (۳) اب تک جو کچھ زکات اور سودی رقم اگر اکٹھی کی ہو تو اس کی مقدار کیا ہے؟

    (۴) شخص مذکور فی السوال یتیم بچیوں کی کفالت کرنے میں کیا کیا امور انجام دیتا ہے۔

    (۵) زکات اور سودی رقم اکٹھا کرنے کی صورت عام چندہ کرنے کی اختیار کی ہے یا احباب خاص کو صاف و صحیح معاملہ کو بتلا کر اکٹھا کرنے کی شکل اپنائی ہے ان امور کی صاف صحیح وضاحت کردیں اس کے بعد ان شاء اللہ اصل جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند