• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165585

    عنوان: جعلی تجربہ کا لیٹر بنواكر نوكری كرنا

    سوال: میں نے 2014ء میں انجینئرنگ پاس کیا ، اس کے بعد میں ملازمت کی تلاش میں ہوں،2015ء میں ملازمت ملی مگر بیچ میں ایک گیپ ہوگیا، اس کے بعد 2016، میں وہ کمپنی بند ہوگئی تو ملازمت چھوٹ گئی، اس کے بعد اب تک یعنی 2018ء تک کوئی ملازمت نہیں ملی، میں نے کوشش بہت کی، لیکن کہیں نماز کا مسئلہ، کہیں داڑھی کا مسئلہ اور دوسرے مسائل ہیں ۔ میں گھر میں بڑا ہوں، والد صاحب بیمار ہیں اور ساٹھ سال عمر ہورہی ہے ان کی ، انہوں نے مجھے مکان بیچ کر پڑھایا ہے،اب دن بہ دن خرچ بڑھنے کی وجہ سے قرض زیادہ ہوگیا ہے، میری عمر بھی ۲۷ سال ہوگئی ہے، لیکن گھر اور کوئی انکم نہ ہونے کی وجہ سے میرانکاح کا بھی نہیں ہورہاہے، اور موجودہ حالت میں کمپنی میں ملازمت کرتے ہوئے بے حیائی سے بچنے کے لیے شادی شدہ ہونا ضروری ہے، اب جب میں انٹرویو کے لیے جاتاہوں تو پوچھتے ہیں کہ اتنا گیپ کیوں ہوگیا تو میں یہ کہتاہوں کہ ملازمت تلاش کررہا تھا وہ ولوگ ڈائریکٹ فیل کردیتے ہیں کہ دو سال سے تمہیں کوئی ملازمت نہیں ملی۔ اب اس گیپ کے ساتھ کوئی ملازمت ملنا مشکل ہے، اب جو میرا گیپ ہوگیاہے ، اس کے لیے کیا کرسکتاہوں؟ جعلی تجربہ لیٹر بناؤں یا کوئی اور شکل ؟؟ میرے بہت سارے دوست اسی طرح کا لیٹر بنا کر ملازمت کررہے ہیں، اور مجھے بہت سارے لوگوں نے یہ رائے دی ہے کہ جعلی تجربہ لیٹر بنا سکتے ہیں، میں کشمکش میں ہوں کہ کیا کروں؟ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں مجھے حل بتائیں ۔ اللہ آ پ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    جواب نمبر: 165585

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:133-130/L=2/1440

    جعلی تجربہ کا لیٹر بنوانے میں جھوٹ اور دھوکہ دہی ہے جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے؛تاہم اگر کسی نے اس طرح کا لیٹر بنواکر نوکری حاصل کرلی تو اجرت پر حرام ہونے کا حکم نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند