• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165561

    عنوان: آن لائن اشتہارات دیکھنے پر فکسڈ منافع كا حكم

    سوال: سوال: ارن اینڈارن کے نام سے ایک ویب سایٹ ہے جو کہ لوگوں کو فیکسڈ ڈالر ریٹ پر اپنے سودی بینک اکاونٹ میں ایک سال کے لیے رقم جمع کر کے درجہ ذیل شرایط پر ممبر شپ مہیا کرتی ہے ۔ 1 ممبرکے لیے 100 پاکستانی روپئے کے عوض 1ڈالرفیکسڈ ریٹ کے حساب سے ویب سایٹ کے متعین سودی بینک اکاونٹ میں جمع کیے جاتے ہیں۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں فی ڈالر ریٹ 125 روپئے ہے دوسری بات یہ ہے کہ ویب سایٹ ممبر کو روزانہ کی بنیاد پر دو عدد یا دو عدد سے زیادہ اشتہارات چند سیکنڈ کے لیے کلک کرنے کے لیے کہتی ہے ، تیسری بات یہ ہے کہ اشتہارات پر کلک کرنے سے ویب سایٹ ممبر کو روزانہ فیکسڈ شرح منافع اپنے سودی بینک اکاونٹ کے ذریعہ دیتا ہے ۔ جو کہ 4،5 ڈالر فی لاک پاکستانی روپے ہے ۔ (4 )ممبر کے ڈیپازیٹڈ(جمع شدہ ) رقم کی کوئی گارنٹی نہیں ہے لیکن کافی عرصہ سے رقم کے ضیاع کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے ، ( 5 )ممبرز اپنے اکاونٹ پر اگر اور ممبر بناتا ہے تو ہر ممبر کے بدلے 5 پرسنٹ منافع دیتاہے جو کہ ایک لامتناہی سلسلہ بن جاتا ہے ،( 6 )ویب سایٹ مالکان کا دفتر اور جائے وقوع مجہول ہے جس تک رسائی مشکل ہے ۔ البتہ ہر علاقے میں اس کے اپنے ذیلی ایجنٹس موجود ہوتے ہیں۔ شریعت مطہرہ اس بابت کیا حکم صادر فرماتی ہے ؟ تفصیلی فتوا سے مطلع فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیر

    جواب نمبر: 165561

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 126-38T/B=2/1440

    1 سے 6 تک جس قدر کمپنی کے طریقے لکھے گئے ہیں یہ سب خلاف شرع اور ناجائز ہیں۔ ہم مسلمانوں کو اس میں شرکت نہ کرنی چاہئے، اس طرح منافع کمانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند