• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165517

    عنوان: محرم الحرام كے ابتداء پر 113 مرتبہ بسم اللہ لكھنا

    سوال: محترم مفتی صاحب ،ایک میسیج سوشل میڈیا میں گردش میں ہے کہ محرم الحرام کے آغاز میں میں 113 مرتنہ بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے سے سال اچھا گزرتا ہے ۔ اس کی کیا حقیقت ہے ؟ حوالہ "جواہر الفقہ " کا دیا گیا ہے ۔ برائے کرم جواب عنایت فرمائیں ۔ خیرا

    جواب نمبر: 165517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 84-156/B=2/1440

    یہ کسی بزرگ کا اپنا ذاتی تجربہ ہے۔ جواہر الفقہ میں جو لکھا ہے وہ بسم اللہ کے بعض خواص تجربہ کے عنوان میں لکھا ہوا ہے۔ یعنی کسی بزرگ کا تجربہ ہے یہ بھی صراحت نہیں ہے کہ کس بزرگ کا تجربہ ہے۔ ویسے بسم اللہ پڑھنے کے بیشمار فضائل آئے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند