• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165487

    عنوان: نماز كی پابندی نہ كرنے والی بیوی كے ساتھ كیا تدبیر كرنی چاہیے؟

    سوال: جناب مفتی صاحب، میری بیوی نماز کی پابندی نہیں کرتی ہے ۔میں اُ س کو بار بار سمجھتا ہو ں کہ آپ پر نماز فرض ہے آپ کو نماز کی پابندی کرنی چاہئے لیکن وہ نہیں کرتی ہے ۔حضرت مفتی صاحب برائے کرم اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں کہ اب کیا کرنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 165487

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 85-76/H=1/1440

    حکمت بصیرت نرمی شفقت کے ساتھ سمجھاتے رہیں گھر میں تعلیم کا کوئی انتظام کرلیں گھنٹہ آدھ گھنٹہ فضائل اعمال ، بہشتی زیور ، منتخب احادیث، تعلیم الاسلام کی تعلیم کر لیا کریں، گھر کے سب افراد اس میں شریک رہا کریں، دلسوزی کے ساتھ بیوی اور تمام اہل خانہ کے حق میں دعاء کا اہتمام کرتے رہیں، اللہ پاک سب کو ہدایت سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند