متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 165439
جواب نمبر: 16543901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:33-61/N=2/1440
اگر قلیل یا کثیر مقدار زمزم میں دوسرا پانی ملادیا گیا تو وہ خالص زمزم نہیں رہے گا؛ بلکہ مخلوط زمزم ہوگا اور اس میں جس قدر خالص زمزم ہوگا، صرف اسی قدر زمزم کی برکت وغیرہ حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے سنا ہے کہ ایک مسلم کو اپنا شجرہ نسب یاد ہونا چاہیے۔ اس بات میں کہاں تک سچائی ہے۔ اور اگر سچائی نہیں بھی ہے تو مجھے بتائیں کہ ہمارا شجرہ نسب کیا ہوگا؟جیسا کہ میں اہل سنت سے تعلق رکھتا ہوں۔ اہل سنت کہاں سے شروع ہوا، جن بزرگوں نے بنیاد رکھی ان کا موجودہ اہل سنت سے کوئی شجرہ ملتا ہے یا کہ نہیں؟مجھے بتائیں۔ (۲) اورایک بہت اہم سوال ہے کہ ایک دفعہ میں راستے سے جا رہا تھا تو میری ہی عمر کی ایک لڑکی جس کی حالت ٹھیک نہیں تھی میرا مطلب کہ وہ بیمار تھی اور بہت زیادہ کمزوری محسوس کررہی تھی ،جب میں اس کے پاس سے گزرا تو اس نے مجھ سے مدد مانگی۔ اب وہاں پر کوئی اورنہیں تھا، یعنی جہاں وہ بیٹھی ہوئی تھی وہاں سے کوئی اورگزر نہیں رہا تھا۔ اس کی حالت سے ایسا لگتا تھا کہ وہ بہت بیمار ہے۔ اب میں پریشان ہوگیا، کیوں کہ میں اس کے لیے غیر محرم تھا (اگر چہ وہ مسلم نہیں تھی) لیکن تھی تووہ لڑکی ہی۔ لیکن اس کی حالت دیکھ کرمیں نے اس کو سہارا دیا، اس کے ہاتھوں کی ہتھیلیوں کی تھوڑا سی مالش کی اوراس کو پکڑ کر ٹیکسی تک بٹھایا ۔تومیں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ اس قسم کی مجبوری کی حالت میں کیا کرنا چاہیے؟ میں کس حد تک گناہ کا مرتکب ہوا ہوں؟
2603 مناظرمیں دسویں کلاس کا طالب علم ہوں۔ اگر چہ ہماری تعلیم مخلوط ہے لیکن ہم لڑکیوں کے ساتھ بہت زیادہ باہمدگر عمل جیسے بات چیت وغیرہ نہیں کرتے ہیں۔ میں نے ایک خواب دیکھا جس میں میں اپنی جماعت کی ایک لڑکی کے ساتھ بیٹھا ہوا ہوں اورتعلیم سے متعلق ہم کسی موضوع پر بات چیت کررہے ہیں۔ اس کے بعد ہم تھک گئے اس نے تھکن کی وجہ سے اپنا سر میرے بازو پر رکھااورمیں نے اس کو ہٹایا نہیں تاکہ وہ پریشان نہ ہوجائے۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ہمارے استاد کی لڑکی ہے جن کا میں دل سے احترام کرتا ہوں اور اسی وجہ سے اس کواحتراماً نہیں ہٹاتا ہوں کیوں کہ وہ ہمارے ٹیچر کی لڑکی ہے۔ میری نیت بہت ہی زیادہ مثبت تھی اور کوئی بری نیت نہیں تھی۔ اس خواب کی تعبیر بتاکر میری مدد کریں کیوں کہ میں اس خواب کے بارے میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ میں اپنے دل کی گہرائیوں سے اس کا احترام کرتا ہوں۔ ہم لوگ (لڑکے اور لڑکیاں) ایک دوسرے سے بغیر کسی اچھی وجوہات کے بات چیت نہیں کرتے ہیں۔ برائے کرم میری مدد کریں۔
2378 مناظریہ کہنا کہ دار الافتاء کو کسی کو کافر یا گمراہ کہنے کا حق نہیں ہے ؟
1270 مناظرمیری بیوی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنی امی
کے گھر ہے او راس کے گھر والے صحن میں بیٹھے ہیں۔ میں بارش کے موسم میں وہاں آتا
ہوں اور کوئی چیز ان کو دیتا ہوں کہ یہ بارش سے بچائے گی۔ اس کے بعد میری بیوی
آسمان کی طرف دیکھتی ہے تو تین چاند نظر آتے ہیں ایک دسرے سے دور دور، دوسرا چاند
گول ہے او رایک آدھا ہے وہ تینوں چاند ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں او رمیری بیوی اپنی
بہن کو آواز دیتی ہے کہ دیکھو مگر اس کی بہن جیسے آتی ہے وہ چاند پھر سے دور دور
ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ میرا ایک سال کا بیٹا ہے اور شادی کو دو سال ہوچکے ہیں۔
بیوی کے کہنے پر كالا خضاب لگانا ؟
2844 مناظركیا مسلم اور غیر مسلم كی روح نكلنے میں كچھ فرق ہوتا ہے؟
1158 مناظر