• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165309

    عنوان: خواب میں کسی مرحوم کا جسم سکوں سے ڈھکا ہوا دیکھنا

    سوال: گذشتہ سال میرے دادا کا انتقال ہوگیاہے، کچھ عرصہ کے بعد میری بیوی نے خواب دیکھا کہ ان کا جسم سکوں سے ڈھکا ہوا تھا، اس کی تعبیر کیا ہے؟

    جواب نمبر: 165309

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:41-66/N=2/1440

     سکے اور پیسوں کی تعبیر عام طور پر مفلسی سے دی جاتی ہے اور مرحوم کے حق میں اس کی تعبیر نیکی اور دعائے مغفرت وغیرہ کی حاجت سے ہوتی ہے؛ اس لیے آپ کی بیوی نے جو خواب دیکھا، اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ آپ لوگ اپنے دادا محترم کے لیے زیادہ سے زیادہ اٰیصال ثواب کریں؛ تاکہ ان کی روح کو سکون وعافیت حاصل ہو ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند