• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165301

    عنوان: مدرسہ کے بچوں سے فائن لینا كیسا ہے؟

    سوال: مجھے ایک سوال پتا کرنا ہے - سوال ہے کہ میں ایک مدرسہ میں انگریزی کا استاد ہوں اور میں نے وہاں ایک Rule بنایا ہوا ہے کی اگر کوئی بچہ لیٹ آئے اور ٹیسٹ میں کم نمبر لایا ہو تو اس بچے کو کچھ فائن دینا ہوتا ہے اور وہ فائن میں ہی لیتا ہوں تو کیاوہ فائن میں خود رکھ سکتا ہوں اپنے استعمال کے لئے جبکہ وہ فائن صرف 5 یا 10 روپے ہی ہوتا ہے صرف؟

    جواب نمبر: 165301

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:59-117/sd=2/1440

     مالی جرمانہ وصول کرنا جائز نہیں ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں آپ نے جو ضابطہ بنایا ہے ، وہ صحیح نہیں، جو جرمانہ وصول کیا گیا ہے ، وہ بچوں کو واپس کرنا ضروری ہے ، آپ کے لیے خود استعمال کرنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند