• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165202

    عنوان: حرام کھانے والے کی عبادت کیسی ہوگی؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا حرام کھانے والے کی کوئی عبادت قبول نہیں؟

    جواب نمبر: 165202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 37-67/H=1/1440

    حرام کھانے کا اثر اور نتیجہ یہی ہے اور یہ مضمون حدیث شریف میں ہے تاہم اگر سوال کسی خاص شخص سے متعلق ہو تو آپ اس کے کھانے پر حرام ہونے اور اس کی عبادت قبول نہ ہونے کا حکم نہ لگائیں بلکہ وہ خود اپنی آمدنی کے ذرائع کو تفصیل سے لکھ کر حکم شرعی معلوم کرکے عمل کرے آپ اگر حکم شرعی معلوم کرکے عمل کرنے کی اُس کو حکمت و حسن انداز سے ترغیب دیدیں تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند