• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 165193

    عنوان: چوری كے پیسے ملاكر موبائل خریدا تھا اب اسے بیچ دیا ان پیسوں كا میں كیا كروں؟

    سوال: میں نے 2سال پہلے 2200ریال کا موبائل فون خریدا جس میں سے 2000 ریال موبائل کی قیمت تھی اور 200 کا موبائل گئیر تھا 1500 ریال تو میرے تھے باقی دوکان سے چوری کئے دوکان میری اور کزن کی ہے ۔ اب موبائل فون بھیج رہا ہوں جسں کی قیمت 800 ریال مل رہی ہے گیئر تو میں نے کسی کو دے دیا اب موبائل فون بیچ کر 800 ریال کا کیا کروں؟ کیا یہ 800 ریال میں رکھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 165193

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 20-167/M=2/1440

    صورت مسئولہ میں جتنے پیسے آپ نے دوکان سے چوری کیے ان میں سے جتنی رقم کزن کی نکلتی ہے وہ اُن کو واپس کرکے بقیہ رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند