• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164935

    عنوان: عیدگاہ میں شادی خانہ بنانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے شہر میں ایک عید گاہ ہے ، پھر حکومت کی طرف سے اور ایک عیدگاہ لی گئی ، اس لیے پہلی پہلی والی عیدگاہ میں شادی خانہ بنانا چاہتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ کیا عیدگاہ میں شادی خانہ بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، مفصل و مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1534-1325/D=1/1440

    اکثر احکام میں عیدگاہ مسجد کے حکم میں ہوتی ہے اسے شادی خانہ بنانا جائز نہیں نیز عیدگاہ کی زمین وقف ہے کسی دوسرے کام میں اس زمین کو لانا جائز نہیں۔ قال فی الدر: شرط الواقف کنص الشارع ای في المفہوم والدلالة و وجوب العلم (الدر مع الرد: ۵۵۱/۶، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند