• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164790

    عنوان: کیا عورت کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوسکتی ہے؟

    سوال: کیا عورت کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہوسکتی ہے؟ کیا کسی صحابیہ عورت کو کبھی زیارت ہوئی ہے؟

    جواب نمبر: 164790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1456-1139/B=12/1439

    جی ہاں عورت کو بھی خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوسکتی ہے۔ ہزاروں عورتوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھ کر ہم سے تعبیر پوچھی ہے۔ رہا صحابیہ کا حضور کو خواب میں دیکھنے کی نظیر تو اس وقت ذہن میں نہیں ہے۔ صحابیہ کے احوال تفصیل سے نہیں ملتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند