• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164633

    عنوان: خواب میں دعا کی درخواست کی

    سوال: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے محلے کی ایک بزرگ خاتون جن کو میں اکثر بروز جمعہ صدقہ و خیرات وغیرہ دیتا رہتا ہوں وہ مجھ سے ملنے کیلئے آئ ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ شاید حج یا عمرے پر جارہی ہیں ۔ اس دوران دیکھتا ہوں کہ میرے والد مرحوم بھی وہاں موجود ہیں میں ان بزرگ خاتون سے اپنی ملازمت کے حوالے سے دعا کی درخواست کرتا ہوں ۔ (حقیقت میں آجکل دفتر اور ملازمت میں موجودہ حالات اور اس کے مستقبل کے حوالے سے کافی پریشان ہوں)۔

    جواب نمبر: 164633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1436-1174/sd=12/1439

     خواب اچھا ہے ، بزرگ خواتین کو آپ جو صدقہ خیرات کررہے ہیں ، انشاء اللہ دنیا میں بھی آپ کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند