• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164515

    عنوان: مکروہ تنزیہی اور مکروہ تحریمی میں کیا فرق ہے؟

    سوال: مکروہ تنزیہی اور مکروہ تحریمی میں کیا فرق ہے؟ اور مکروہ کل کتنے قسم کے ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 164515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1362-1259/M=12/1439

    مکروہ دو قسم کا ہوتا ہے۔ (۱) مکروہ تنزیہی ۔ (۲) مکروہ تحریمی۔

    دونوں میں فرق یہ ہے کہ مکروہ تنزیہی، حلّت کے قریب ہوتا ہے اور مکروہ تحریمی حرمت کے قریب۔ کل مکروہ ای کراہة تحریم ۔ (حرام) ای کالحرام فی العقوبة بالنار (عند محمد) وأما المکروہ کراہة تنزیہة فإلی الحل أقرب اتفاقاً (وعندھما) وہو الصحیح المختار ومثلہ البدعة والشبہة إلی الحرام أقرب (درمختار) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند